عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں جن میں عاشقان رسول کو علمِ دین سیکھنے کا موقع
ملتا ہے۔
اسی سلسلے میں سندھ کے شہر کراچی میں قائم دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے 12 دینی کام کورس کروایا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز کراچی سٹی کے
ناظمین نے شرکت کی۔
اس کورس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے 12
دینی کاموں کے بارے میں شرکا کی تربیت کرتے ہوئے اُن کی جانب
سے ہونے والے مختلف سوالا ت کے
جوابات دیئے جبکہ رکنِ شوریٰ نے جامعۃالمدینہ بوائز کے ناظمین کو 12 دینی کاموں
کو بڑھانے کے لئے چند اہم نکات بتائے جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
کورس کے
اختتام پر اسلامی بھائیوں کا آن لائن گوگل فارم پر ٹیسٹ لیا گیا جس میں پاس ہونے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔بعدازاں جامعۃالمدینہ بوائز کے ناظمین نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)