21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز فیضان مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں ناظمینِ جدول اور 12 دینی کاموں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا نواز عطاری مدنی (نگرانِ شعبہ 12 دینی کام جامعۃ المدینہ بوائز) نے شرکا کی تربیت
کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ
لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جبکہ ذمہ داران نے پرزینٹیشن کے ذریعے شعبے کی کارگردگی پیش کی۔اس موقع پر 12 دینی کاموں کے
صوبۂ پنجاب کے ذمہ دار محمد سلیم عطاری
اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران مولانا سیّد عثمان عطاری مدنی، مولانا نوید عطاری مدنی اور مولانا افتخار عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد
امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)