عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبہ پنجاب پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن کے ناظمین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی رفیع عطاری نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی بالخصوص شعبے کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ناظمین نے بھی اپنی اپنی رائے پیش کی۔

مزید رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس مدنی مشورے میں ساہیوال ڈویژن مشاورت کے نگران اور ڈسٹرکٹ مشاورت کے نگران اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)