21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ذوالحجۃ
الحرام کے روزے کی فضیلت حاصل کرنے کے لئے ڈیفنس لاہورمیں قائم جامعۃ
المدینہ بوائز میں سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت کثیر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔اس کے علاوہ عاشقانِ رسول
نے سحری اجتماع میں نمازِ تہجد سمیت مختلف
دینی کاموں کا اہتمام کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام سمیت عاشقانِ رسول کے
ہمراہ سحری بھی کی۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)