21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز
آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے اُن
کی تربیت و رہنمائی کی۔
دورانِ حلقہ رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کو دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے
کی ترغیب دلائی نیز رواں سال 2022ء میں ہونے والی قربانیوں کی کھالیں زیادہ سے
زیادہ جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے انہیں تربیتی مدنی پھولوں سے
نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)