پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمداسد عطاری مدنی کی دینی کاموں کے سلسلے میں مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان ِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں آمد ہوئی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز سے وابستہ فنانس ڈیپارٹمنٹ، ایچ ار ڈیپارٹمنٹ، خودکفالت پاکستان، صوبائی، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ شوریٰ نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور ترقی و اضافے کے طریقے کار کےساتھ مختلف اہم امور پر کلام کیا۔

مدنی مشورے میں مولانا علی عمران مدنی، مولانا تنویر مدنی، مولانا شاہد مدنی،مولانا عاطف مدنی، مولانا نوید صدیق، مولانا سرفراز مدنی، مولانا ساجد مدنی اور میٹنگ کے دیگر شرکانے اپنے اہداف و نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)