گزشتہ دنوں رکن شوری حاجی جنید عطاری مدنی نے جامعات المدینہ انٹرنیشنل افئیرز (یو ایس اے USA ،کینیڈا، کینیا، ہانگ کانگ ، یوکے ممالک )کے اساتذہ و ناظمین کا مدنی مشورہ کیا جس میں دینی کام بالخصوص رمضان المبارک میں عطیات جمع کرنےکےحوالے سے مدنی پھول دیا۔


پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ امام غزالی رحمۃُ اللہِ علیہ میں 17 مارچ 2022ء بروز جمعرات مدنی مشورےکا انعقاد ہوا جس میں اساتذۂ کرام اور ناظمِ جامعۃ المدینہ نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ ناظمِ جامعۃ المدینہ مولانا عثمان شفیق عطاری مدنی نے اساتذۂ کرام سے مدنی عطیات، عشر اور نئے داخلوں کے حوالے سے گفتگو کی اور آئندہ کے اہداف طے کئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس کے علاہ رمضان المبارک میں ہونے والے آخری عشرے کے اعتکاف کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپوٹ: شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں مختلف علمائے کرام کی تشریف آوری ہوئی جن میں خطیبِ داتا دربار مولانامفتی رمضان سیالوی صاحب اورپیرزادہ معاز المصطفی قادری صاحب سمیت دیگر علمائے کرام شامل تھے۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی یعفور رضا عطاری اور صدرِ کنزالمدارس بورڈ پاکستان حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے علمائے کرام کو بزریعہ و یڈیو لنک ملک بھر کے جامعات المدینہ میں ہونے والے امتحانات کے مناظر دِکھائے۔

اس موقع پر کنز المدارس بورڈ پاکستان کے کنسلٹنٹ پروفیسر جاوید اسلم باجوہ کی بھی حاضری رہی، جس دوران انہوں نے علمائے کرام کو شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی نیز شعبہ جامعۃ المدینہ کی نیو موبائل ایپ (Jamiatul Madina Global Mobile App) کے حوالے سے بتایا گیا-

رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی نے کنزالمدارس بورڈ پاکستان کا تعارف پیش کیا اور علمائےکرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ:عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ کا تعلیمی سال مکمل ہونے کے بعد قائم شدہ کنزالمدارس بورڈ پاکستان جو وازرتِ تعلیم پاکستان سے منظور شدہ ہے اس کے پہلے سالانہ امتحان کا آغاز10مارچ 2022ء کو ہوا۔

مزید رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ اس امتحان میں درسِ نظامی، تخصص فی الفقہ، تخصص فی الحدیث، تخصص فی الامامت اور تجوید و قرات کےکم و بیش 56238 طلبہ و طالبات نےشرکت کی جن کے لئے ملک بھر میں 523 امتحانی مراکز قائم کئے گئے۔جبکہ امتحانی امور کی نگرانی کے لئے تقریبا 2 ہزار ذمہ دران کا تقرر کیا گیا ہے۔ساتھ ہی تمام امتحانی مراکز میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدبیر کا بھی انتظام کیا گیا۔

علماء کرام نے انتظام و انصرام کا جائزہ لیا اور اچھے انتظامات پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی نیز دُعاؤں سے بھی نوازا بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بھی علمائےکرام سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں لاہور ڈویژن میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر گجرات میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن گجرانوالہ میں قائم جامعات المدینہ بوائز کے ناظمینِ کرام سمیت اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ناظمین سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک عطیات کے متعلق کلام کیا جبکہ صوبۂ پنجاب کےذمہ دار مولانا سیّد ناظم لطیف شاہ عطاری مدنی نےطلبۂ کرام کی سالانہ امتحانات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم موضوعات پر مشاورت کی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مولانا ظفر عطاری مدنی اور رکن شعبہ مولانا طاہر سلیم عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کنزالمدارس بورڈ پاکستان امتحانات کے اختتام پر مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز جوہر ٹاؤن لاہورمیں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے طلبۂ کرام کی دعوت کا اہتمام کیا اور مدنی پھولوں سے نوازا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے سمیت زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مرکزی جامعۃ المدینہ  بوائز جہلم (پنجاب) میں دو دن پر مشتمل نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر کے تمام آفس ذمہ داران، ایچ آر ڈیپارٹمنٹ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے دن آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دارنے تمام اسلامی بھائیوں کو شعبہ جامعۃالمدینہ میں آئی ٹی کے حوالے سے ہونے والے دینی کاموں کا تعارف پیش کیا اور نیو موبائل ایپ جامعۃ المدینہ (بوائز) کا تعارف پیش کیا جبکہ مولانا ظفر عطاری مدنی (نگرانِ مجلس جامعات المدینہ بوائز پاکستان) نے شعبے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔

بعدازاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اسد عطاری مدنی نے نشست میں موجود اسلامی بھائیوں کو اخلاقیات، ذمہ داری اور حسن ِاخلاق کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

مزید اگلے دن عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے آئے ہوئے ٹرینر سر فرید عطاری نے شرکا سے ٹائم منیجمنٹ سمیت مختلف مسائل کے حل کے لئے تبادلۂ خیال کیا۔آخر میں شاہد عطاری (آفس ذمہ دار شوریٰ آفس) نے صفائی ستھرائی اور کریکٹر بلڈنگ کے سمیت آفس منیجمنٹ کے متعلق اہم نکات بتائے۔اس موقع پر رکن مجلس مولانا طاہر سلیم عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 7 مارچ 2022ء بروز پیر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نےبذریعہ انٹرنیٹ ملک و بیرونِ ملک جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام کی تربیت کی۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کی رمضان المبارک میں ایک ماہ اور آخری عشری میں اعتکاف کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر طلبۂ کرام نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر لاہور میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام ایک میٹنگ ہوئی جس میں ناظمینِ کرام سمیت شعبے کے اہم ذمہ داراسلامی بھائیوں  نے شرکت کی۔

اس دوران صوبۂ پنجاب ذمہ دار مولانا سیّد ناظم لطیف شاہ عطاری مدنی نے وہاں موجود ناظمینِ کرام سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان عطیات کے حوالے سے کلام کیا اورانہیں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام ڈی جی خان ملتان میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ناظمینِ کرام سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے رمضان میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جبکہ صوبۂ پنجاب ذمہ دار مولانا سیّد ناظم لطیف شاہ عطاری مدنی نے ناظمین کو طلبۂ کرام کے سالانہ امتحانات کی بھر پور تیاری کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کےکم و بیش 14 جامعات المدینہ کے تقریباً 1000 سے زائد طلبۂ کِرام اور اساتذۂ کِرام کا سالانہ سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔

دورانِ اجتماع ڈسٹرکٹ نگران سیالکوٹ حاجی محمد سجاد عطاری نے ”حُسنِ اخلاق اور مُرشِد کی حکمتِ عملی “کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کی تربیت کی جبکہ شعبہ جامعۃ المدینہ کے ریجن ذمہ دار طاہر سلیم مدنی نے صفائی ستھرائی اور اپنے ادارے کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ”بزرگانِ دین کی قربانیاں “، ”بیرونِ ملک کے حالات “اور ”مُرشد سے محبت کے تقاضے“کے موضوع پر تربیت کی، طلبۂ کِرام کو رمضان میں 1 ماہ ، آخری عشرے کے اعتکاف کی بھرپور نیتیں کروائیں اور رمضان عطیات کا ہدف پورا کرنے کا بھی ذہن دیا ۔

نیز آخر میں رکنِ شوریٰ نے تمام اساتذہ اور ناظمین کا مدنی مشورہ کیا اور اجتماع کے آخر میں طلبۂ کِرام نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی ۔(رپورٹ: محمد عادِل رضا عطاری، کانٹینٹ: مصطفی انیس) 


شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سیالکوٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام کی کثیر تعدادمیں شرکت رہی۔

دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی چھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ میں ایک سیشن ہوا جس میں امامت کورس کے شرکا، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائزکے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ٰ نے طلبۂ کرام کے درمیان ’’منصبِ امامت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعدازاں طلبۂ کرام نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)