8 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                2ذوالحجۃ 
الحرام1443ھ بمطابق 2جولائی 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی
دینی کاموں کے سلسلے میں جامعۃ المدینہ بوائز گلزارِ حبیب سبزازار (لاہور ڈویژن) میں آمد
ہوئی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام اور اقبال ٹاؤن مشاورت کے اسلامی
بھائیوں کے ہمراہ سحری اجتماع کا اہتمام
کیا جس میں انہوں نے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا اور رسائل کے تحائف تقسیم
کئے۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ناظمین کے درمیان  مدنی مشورہ کیا اور قربانی کی کھالیں زیادہ سے
زیادہ جمع کرنے، 12 دینی کاموں کو بڑھانے اور خود کفالت کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی
ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
 Join Whatsapp Group
            Join Whatsapp Group
         Dawateislami
            Dawateislami
         
						 
	    			 
								     
									     
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	