معاشرے کے لوگوں کی اصلاح کرنے اورانہیں اسلامی
تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام وقتاً فوقتاً دینی درس
گاہوں کا قیام کیا جاتاہے تاکہ ان دینی
درس گاہوں سے فارغ التحصیل ہونے والے اسلامی بھائی معاشرے کے لوگوں کی اصلاح کریں۔
اسی سلسلے میں 17 جون 2022ء بروز جمعہ اورنگی ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد سبحانی میں جامعۃ المدینہ
بوائز فیضانِ نورانی کا افتتاح کیا گیا جس میں طلبۂ کرام اور اساتذۂ
کرام سمیت کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے کنزالمدارس بورڈ کے رکن مولانا سیّد ساجد عطاری مدنی اور مولانا
عارف رضا عطاری مدنی (معاون رکنِ مجلس جامعۃ المدینہ بوائز) کے ہمراہ جامعۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا نیز رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام کو
مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)