21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
26 جون 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے مولانا ظفرعطاری مدنی (نگرانِ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز) سمیت دیگر ذمہ
داران کے ہمراہ چولستان بہاولپورکا دورہ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے امت کی خیر خواہی کا
جذبہ رکھتے ہوئے چولستان میں دعوت اسلامی کے شعبےFGRF کے تحت راشن تقسیم کیا اور اس شعبے کے تحت
کام کرنے والے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی نیز انہیں اسی طرح اخلاص کے ساتھ
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مقامی عاشقانِ رسول کے لئے دعا کروائی اور اُن سے
ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی
ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)