فیضان مدینہ فیصل آباد میں جامعۃ المدینہ بوائز
کے اہم ذمہ داران کا مدنی مشورہ
گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں
دعوت اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ (بوائز) کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری
مدنی، نگران شعبہ اورصوبائی و سرکاری ڈویژن ذمہ داران سمیت جامعۃالمدینہ بوائز میں 12 دینی کاموں کے نگرانِ شعبہ وصوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جامعۃالمدینہ بوائز میں 12 دینی
کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 12 دینی کاموں کے ذمہ داران کی تقرری کی نیز
اب تک کی کارکردگی، آئندہ کے اہداف،
مسائل، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ میں
جز وقتی مدارس المدینہ، جامعۃالمدینہ و
مدرسۃالمدینہ کےتحت مدرسۃالمدینہ بالغان
کہاں کہاں لگ رہے ہیں ان سب کی کار کردگی کا فالو اپ لیا۔