21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
جامعۃ المدینہ بوائز بابری چوک میں رکن ِشوریٰ حاجی
سیّد لقمان عطاری کی آمد
Mon, 20 Jun , 2022
2 years ago
18 جون 2022ء بروز ہفتہ جامع مسجد کنزالایمان
بابری چوک میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ
المدینہ بوائز میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی سیّد لقمان عطاری کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ آمد ہوئی۔
اس موقع پر طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام کے
درمیان تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے اُن کی دینی، اخلاقی
اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
آخر میں رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے طلبۂ
کرام کی گھر درس اور چوک درس دینے کے
حوالے سے ذہن سازی کی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)