21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں اسلام آباد G11 میں
قائم جامعۃ المدینہ بوائز کے دورۂ حدیث کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے طلبۂ کرام کے
درمیان مدنی مشورہ فرمایا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
طلبۂ کرام کی دینی، اخلاقی، تعلیمی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں
اسپیشلائزیشن کرنے نیز اپنی تعلیمی فیلڈ میں آگے بڑھنے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ کے ہمراہ مولانا محمد
طاہر عطاری مدنی (رکنِ مجلس اسلام آباد ڈویژن) بھی موجود تھے۔بعدازاں انہوں نے
بھی طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ
بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)