خانقاہ شریف بہاولپور میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری
کی آمد
پنجاب پاکستان کے علاقے خانقاہ شریف بہاولپور میں دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ
بوائز میں پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی کی تشریف آوری ہوئی۔
اس
دوران رکنِ شوریٰ نے جامعۃ المدینہ بوائز میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا وزٹ کیا
اور وہاں موجود ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے جامعۃ المدینہ بوائز کے
طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی، اخلاقی، تعلیمی اور
تنظیمی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں مدنی
پھولوں سے بھی نوازا۔اس موقع پر رکنِ
شوریٰ کے ہمراہ مولانا ظفرعطاری
مدنی (نگرانِ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز) بھی
موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی
ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)