27 جون 2022ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں لاہور ڈویژن کے ناظمین جدول اور 12 دینی کاموں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مولانا نواز عطاری مدنی (نگران شعبہ 12 دینی کام شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان) نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مشاورت کی۔

بعدازاں مولانا نویدعطاری مدنی (لاہور ڈویژن شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز ذمہ دار) نے شرکائے مدنی مشورہ سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر کلام کیا جس پر ناظمین ِکرام نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)