دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مرکزی جامعۃ المدینہ  بوائز جہلم (پنجاب) میں دو دن پر مشتمل نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر کے تمام آفس ذمہ داران، ایچ آر ڈیپارٹمنٹ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے دن آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دارنے تمام اسلامی بھائیوں کو شعبہ جامعۃالمدینہ میں آئی ٹی کے حوالے سے ہونے والے دینی کاموں کا تعارف پیش کیا اور نیو موبائل ایپ جامعۃ المدینہ (بوائز) کا تعارف پیش کیا جبکہ مولانا ظفر عطاری مدنی (نگرانِ مجلس جامعات المدینہ بوائز پاکستان) نے شعبے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔

بعدازاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اسد عطاری مدنی نے نشست میں موجود اسلامی بھائیوں کو اخلاقیات، ذمہ داری اور حسن ِاخلاق کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

مزید اگلے دن عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے آئے ہوئے ٹرینر سر فرید عطاری نے شرکا سے ٹائم منیجمنٹ سمیت مختلف مسائل کے حل کے لئے تبادلۂ خیال کیا۔آخر میں شاہد عطاری (آفس ذمہ دار شوریٰ آفس) نے صفائی ستھرائی اور کریکٹر بلڈنگ کے سمیت آفس منیجمنٹ کے متعلق اہم نکات بتائے۔اس موقع پر رکن مجلس مولانا طاہر سلیم عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)