طلباۓکرام کسی بھی معاشرہ کے اہم رکن سمجھے جاتے ہیں جس کی وجہ سے کامیاب لوگ وقتا فوقتا اپنے ہونہار وں کی تربیت  کرتے رہتے ہیں اسی ضمن میں 25 مئی 2022 ء بروز بدھ واربرٹن میں جامعۃ المدینہ کے طلباۓکرام کے درمیان تربیتی مدنی حلقے کا ہتمام کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق واربرٹن میں دعوتِ اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلباۓکرام اور اساتذہ ٔ کرام نے شرکت کی ۔جامعۃ المدینہ کے ناظم اعلی مولانا نوید مدنی صاحب اور ڈسٹرکٹ ننکانہ کے نگران محمد شکیل عطاری نے اس مدنی حلقےمیں شرکت کی اور ”علم کے فضائل “و ”طلباۓ کرام کو حصول علم دین پر استقامت “ کے موضوع پر گفتگو کی ۔ اس کے علاوہ طلباۓکرام کو 12 دینی کاموں کرنے ، حصولِ علم دین کی راہ میں آنے والی مشقتوں پر صبر کرنے اور استقامت اپنانے پر مدنی پھول دیئے جس پر طلبانے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد رمضان مدنی مدرس جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)