سیالکوٹ
کے جامعات المدینہ میں طلبائے کِرام اور اساتذۂ کِرام کا سالانہ تربیتی اجتماع
گزشتہ
دنوں ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کےکم و بیش 14 جامعات المدینہ کے تقریباً 1000 سے زائد
طلبۂ کِرام اور اساتذۂ کِرام کا سالانہ سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔
دورانِ اجتماع ڈسٹرکٹ نگران سیالکوٹ حاجی محمد سجاد عطاری نے ”حُسنِ
اخلاق اور مُرشِد کی حکمتِ عملی “کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے
اجتماع کی تربیت کی جبکہ شعبہ جامعۃ المدینہ کے ریجن ذمہ دار طاہر سلیم مدنی نے صفائی ستھرائی اور اپنے
ادارے کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس کے
علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے
”بزرگانِ دین کی قربانیاں “، ”بیرونِ ملک کے حالات “اور ”مُرشد
سے محبت کے تقاضے“کے موضوع پر تربیت کی، طلبۂ کِرام کو رمضان میں 1 ماہ ، آخری عشرے کے اعتکاف کی بھرپور نیتیں
کروائیں اور رمضان عطیات کا ہدف پورا کرنے کا بھی ذہن دیا ۔
نیز آخر
میں رکنِ شوریٰ نے تمام اساتذہ اور ناظمین کا مدنی مشورہ کیا اور اجتماع کے آخر میں طلبۂ کِرام نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی ۔(رپورٹ:
محمد عادِل رضا عطاری، کانٹینٹ: مصطفی انیس)