15فروری2022ء بروزمنگل کو مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان ِ مدینہ فیصل
آباد میں شعبہ جامعات المدینہ (بوائز) کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکینِ
شوریٰ سمیت نگرانِ مجلس جامعۃ المدینہ بوائز اور فیصل آباد
(صوبہ پنجاب)
کےناظمین اعلی نے شرکت کی۔
رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے شعبے میں
اکابرین کے ذکرِ خیر کو اپنا معمول بنانےکا ذہن دیا اوراپنے اخلاق و کردار کو اچھا
بنانے نیز سادگی اختیار کرنے کی
ترغیب دلائی ۔ مزیدپیر صاحب اور شوریٰ کی خواہشات کو اپنا ہدف بنانےکے حوالے سے
مدنی پھول دئیے۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی نے کنزالمدارس بورڈ کا تعارف بھی پیش کیااور بالخصوص کنزالمدارس بورڈ کے نصاب کی خصوصیات پر بھی کلام کیا۔
دوسری جانب نگران ِمجلس جامعات المدینہ (بوائز) پاکستان مولانا
ظفر عطار ی مدنی نے بھی جامعۃ المدینہ کو رول ماڈل بنانے سے متعلق مدنی پھول دیئے اور جامعات المدینہ کے اصول و ضوابط پر عمل کرنے کا
ذہن دیا نیز رمضان عطیات پر کلام کرتے
ہوئے اس کے اہداف دیئے۔