کراچی، لاہور اور فیصل آباد میں تخصصات کے داخلے کے لئے
تقریری انٹری ٹیسٹ لیاگیا، 221 طلبہ شریک ہوئے
شعبہ جامعۃ
المدینہ کے زیر اہتمام جہاں عاشقان رسول کو درس نظامی کروانے کا سلسلہ ہوتا ہے
وہیں درسِ نظامی سے فراغت کے بعد جو طلبہ افتاء کی فیلڈمیں جانے کی خواہش رکھتے
ہیں انہیں دار الافتاء اہلسنت کے مفتیان کرام اور سینئرز اساتذۂ کرام کی زیرِ
نگرانی مختلف علوم دینیہ میں تخصصات (تخصص فی الفقہ، تخصص فی الحدیث، تخصص
فی الفقہ الاقتصاد، تخصص فی الامامت)کروائے جاتے ہیں۔
ان
تخصصات میں داخلے کے لئے تعلیمی سال کے آخر میں نئے سال کے لئے تقریری و تحریری
انٹری ٹیسٹ کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں پاس
ہونے والے طلبہ نیو کلاسز میں شریک ہوسکتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں 4 فروری 2022ء کو جامعۃ المدینہ کے نئے تعلیمی سال کے لئے کراچی، لاہور
اور فیصل آباد کے مرکزی جامعات المدینہ میں تخصصات کے داخلے کے لئے تقریری ٹیسٹ کا سلسلہ ہوا جس میں
پاکستان بھر کے دورۃ الحدیث شریف سے فارغ
التحصیل 221 طلبائے کرام نے شرکت کی۔ تقریری ٹیسٹ میں دار الافتاء اہلسنت کے
مفتیان کرام اور جامعۃ المدینہ کے سینئر اساتذۂ کرام نے طلبہ کے انٹرویو کئے۔
مختلف
مقامات پر تقریری ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے طلبہ کی تفصیلی تعداد درج ذیل ہے:
کراچی ٭تخصص فی
الفقہ: 81 ٭تخصص فی الحدیث:28 ٭تخصص فی الفقہ الاقتصاد18۔ لاہور٭تخصص فی الفقہ: 59۔ فیصل آباد ٭تخصص فی الفقہ: 35