21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سیالکوٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد ہوا جس میں اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام کی کثیر تعدادمیں شرکت رہی۔
دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
ہر دم وابستہ رہتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی چھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)