دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام  پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز کراچی میں قائم جامعۃ المدینہ میں کراچی بھر کے ناظمینِ اعلی ٰ، ناظمینِ کرام اور آفس ذمہ داران کی تربیت کے لئے ورکشاب کا انعقاد کیا گیا۔

اس ورکشاپ میں رکنِ شعبہ کراچی ریجن جامعۃ المدینہ بوائز مولاناسیّد ساجدعطاری مدنی اور مولانا عارف رضاعطاری مدنی نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے کنزالمدارس بورڈ کے سالانہ امتحانات کے پیپر پیٹرن کے مطابق جامعات المدینہ میں ماہانہ ٹیسٹ کے ذریعے پریکٹس کروانے پر مشاورت کی۔

بعدازاں رکنِ شعبہ مولاناسیّد ساجدعطاری مدنی نے تمام ذمہ داران کو اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)