22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے
تحت 15 دسمبر 2021ء بروز بدھ بذریعہ زوم مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں معاون
نگران شعبہ تعلیمی امور(مولانا اعظم سکندری عطاری مدنی)سمیت اراکینِ زون نے شر کت کی۔
اس موقع پر نگرانِ
شعبہ تعلیمی امور حاجی محمد گل رضا عطاری
مدنی نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے
ہوئے تعلیمی نظام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی اور
سالانہ رزلٹ کے سلسلے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔
اس کے علاوہ کنزالمدارس بورڈ دعوتِ اسلامی کے
سالانہ امتحانات کے پیپر پیٹرن کے مطابق جامعۃ المدینہ میں ماہانہ ٹیسٹ کے ذریعے
پریکٹس کروانے پرگفتگو کا سلسلہ رہا۔
بعدازاں معاون
نگرانِ شعبہ تعلیمی امورمولانا اعظم سکندری عطاری مدنی نے بھی تمام ذمہ داران کو
مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)