پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں دو دن کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں  جامعۃ المدینہ بوائز کےتمام اراکینِ شعبہ اور ملکی سطح کے اہم ذمہ داران شامل تھے۔دوران مدنی مشورہ فنانس ڈیپارٹمنٹ اور شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر پاکستان فنانس کوآرڈینیٹرشعبہ جامعۃ المدینہ بوائز حافظ دلاور عطاری اور HOD جامعۃ المدینہ و مدارسۃ المدینہ فنانس ڈیپارٹمنٹ عدیل گوندل عطاری نے تما م جامعات المدینہ میں آمدن اور اخراجات کا جا ئزہ لیتے ہوئے نیو جامعات المدینہ کے حوالے سے گفتگو کی۔اس کے علاوہ آڈٹ ٹیم کی کارکردگی کا فالو اپ لیتے ہوئے دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)