پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائزکےزیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں دو دن کے مدنی مشورے کا سلسلہ رہا جس میں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

اس مدنی مشورے میں جامعۃ المدینہ بوائز کےتمام اراکینِ شعبہ اور ملکی سطح کے اہم ذمہ داران شامل تھے۔دورانِ مدنی مشورہ حافظ دلاور عطاری (پاکستان فنانس کوآرڈینیٹرشعبہ جامعۃ المدینہ بوائز)، عدیل گوندل عطاری( HOD جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ فنانس ڈیپارٹمنٹ) اور انجینئر محمد امیر حمزہ عطاری (پاکستان ذمہ دار آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز) نے شعبے کے متعلق ذمہ داراسلامی بھائیوں کو اپ ڈیٹ کیا۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد جنید عطاری مدنی، حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔

ذمہ داران نے شرکا سے مختلف اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی پچھلی کارکردگیوں کا جائزہ لیانیز شعبہ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار نے شعبہ جامعۃ المدینہ میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریف کیا جس میں پاکستان بھرکے جامعات المدینہ میں آئن لائن اسٹوڈنٹ مینجمنٹ سسٹم اور اس سسٹم کی مدد سے آئن لائن حاضری کے سلسلے میں مشاورت کی۔

مزید جامعۃ المدینہ بوائز کی موبائل ایپ پر نیو اپڈیٹ اور موبائل ایپ میں موجود اسٹوڈنٹ پورٹل کے بارے میں آگاہ کیاگیا جن میں چند نیو فیچرز پر کام جاری،اُن میں سے چند یہ ہیں: گیلری میں  موجود خوبصورت جامعۃ المدینہ کی تصویریں۔ برانچز میں اکثر جامعۃ المدینہ اور ان کے ایڈریس نیز متعلقہ ناظمِ جامعۃ المدینہ کا فون نمبر۔ اسٹوڈنٹ پورٹل۔ اسٹوڈنٹ کے والدین/سرپرست بھی اگر اُس اسٹوڈنٹ کی حاضری دیکھنا چاہیں تو وہ بھی اسٹوڈنٹ کی حاضری Total Percentageکے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔ (رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)