دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے تحت  13 دسمبر2021 ء بروز پیر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے لاہور ریجن کے دورے کے درمیان جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کے دورۃ الحدیث شریف میں جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام و اساتذہ ٔکرام اور ناظمینِ اعلیٰ کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس موقع پررکنِ شوریٰ کے ہمراہ نگران ِ شعبہ مولانا محمدظفر بشیر عطاری مدنی ، نگرانِ شعبہ تعلیمی امور، استاذالعلماء مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ لاہور ریجن مولانا نوید عطاری مدنی سمیت اہم ذمہ داران موجود تھے۔

رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کی دینی،اخلاقی اورتعلیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے طلبہ کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اسی طرح نگرانِ شعبہ تعلیمی امور حاجی گل رضا عطاری مدنی اوررکنِ شعبہ حیدر آباد ریجن مولانا شہباز عطاری مدنی نے بھی طلبۂ کرام کی تربیت ورہنمائی کی نیزفضائل مرشد کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ٹیلی تھون میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے اساتذہ ٔکرام و طلبہ ٔکرام کو تحائف دیتے ہوئے اپنی دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)