گزشتہ دنوں  مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمداسد عطاری مدنی کا دینی کاموں کےسلسلےمیں کراچی ریجن کا شیڈول رہا جس میں انہوں نے کراچی ریجن کے اکثر جامعات المدینہ میں طلبۂ کرام واساتذہ ٔکرام کے درمیان سنتوں بھرےبیانات کئے۔

اس موقع پرسنتوں بھرےاجتماع کااہتمام کیاگیاجس میں رکنِ شوریٰ نے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام میں علم ِ دین کی محبت کو اجاگر کرنے اور ٹیلی تھون کے حوالے سے بیان کرتےہوئےاُن کی تعلیمی ، تنظیمی ، اخلاقی اور انتظامی حوالےسے تربیت کی نیزٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اس میں بھرپور تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکائےاجتماع نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اسی طرح رکنِ شوریٰ نے مولانا سیّد محمدساجد عطاری مدنی( رکنِ شعبہ کراچی ریجن جامعۃ المدینہ بوائز )کے ہمراہ مختلف شخصیات سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو جامعۃ المدینہ کا تعارف پیش کرتےہوئے ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن سازی کی اور شخصیات کو دعاؤں سے نوازا۔

آخر میں شخصیات کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ (فیضانِ علم و عمل) کا تعارف پیش کیا  گیااور ہر ماہ اسے حاصل کرکے خود پڑھ کردوسروں تک پہچانے کا بھی ذہن دیاگیا۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےتحت2نومبر 2021ء بروز منگل جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورمیں اساتذہ ٔکرام کے درمیان ایک سیشن کاانعقادکیا گیاجس میں تین زون(شیخوپورہ ، جنوبی اور شمالی زون) کے کم و بیش 500 ناظمین ِکرام، اساتذۂ کرام ،مفتشینِ کرام اورتعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا حفیظ عطاری مدنی ،ناظمینِ اعلیٰ کاشف عطاری مدنی، سیّد عثمان شاہ عطاری مدنی ، تنویر عطاری مدنی، نوید عطاری مدنی اور لاہور ریجن کے ذمہ دار و رکنِ شعبہ مولانا نوید عطاری مدنی سمیت دیگرذمہ داران نے شرکا کی تعلیمی ، تنظیمی ، اخلاقی اورانتظامی حوالےسے تربیت کی۔

بعدازاں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا،رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالے ٹیلی تھون میں زیادہ سےزیادہ تعاون کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


یکم نومبر2021ء بروزپیر مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری کی فیصل آباد ریجن   پاکپتن شریف میں قائم نیو جامعۃ المدینہ میں تشریف آوری ہوئی۔

رکنِ شوریٰ نے اساتذہ ٔکرام اور طلبۂ کرام کی دینی،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتےہوئے ٹیلی تھون میں بڑھ چرھ کر حصہ لینے اور بھرپوراندازسے تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے مزار مبارک حضرت بابا فریدالدین شکر گنج علیہ الرحمہ پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و دعا کا اہتمام کیا ۔

اس کےعلاوہ 2 نومبر 2021ء بروز منگل نگران پاکستان مشاورت کی جامعۃ المدینہ عارف والا میں بھی آمدکاسلسلہ رہا جہاں انہوں نے طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازااور ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن سازی کی ۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں  ملک شام کےشہرحلب میں قادری سلسلے کے عظیم پیشوا،الطرنطائية اسلامك مدرسۃكے پرنسپل اورحلب يونيورسٹی كے پروفیسرصاحب نے عالمی مدنی مرکز جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کراچی کادورہ کیا جس دوران انہوں نے جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کراچی کےدورۃ الحدیث اور تخصص فی الفقہ کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کے درمیان بیان کیا۔

پروفیسرصاحب نے اساتذہ ٔکرام و طلبۂ کرام کو اپنے محبت بھرے ملفوظات سے نوازااورانہیں علم ِ دین کے فضائل کے حوالے سے مختلف احادیثِ مبارکہ بیان کیں،بعدازاں انہوں نے دعوت اسلامی کے حوالے سے اپنی محبتِ رائے کا اظہار بھی کیا۔

اس دوران استاذُالعلماء مولانا محمد حسان عطاری مدنی مدظلہ العالی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی  میں قائم جامعۃ المدینہ بوائزمیں استاذُالعلماء مولانا محمد حسان عطاری مدنی مدظلہ العالی نے اساتذہ ٔ کرام وطلبۂ کرام کے لئے اصول ِجرح والتعدیل کورس کا آغاز کیا جس میں دورۃ الحدیث اور تخصص فی الفقہ کے اساتذہ ٔکرام اور طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

ابتداًمولانا محمد حسان عطاری مدنی نے کورس کی خصوصات بتاتےہوئے اساتذہ ٔکرام سمیت وہاں موجود شرکاکو اپنے محبت بھرے ملفوظات سے نوازا،اس کےعلاوہ شرکا کو علم ِ دین کے فضائل کے حوالے سے مختلف احادیثِ مبارکہ بیان کی۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ جامعۃالمدینہ کےزیرِاہتمام یکم نومبر2021ءبروزپیرعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی  میں قائم دورۃ الحدیث شریف سےبذریعہ مدنی چینل پاکستان بھرکےجامعات المدینہ میں ’’فیضانِ علم‘‘ سلسلے کا انعقاد ہواجس کاآغاز تلاوت ِقراٰن ِمجید اور نعت ِرسول مقبول ﷺ سے ہوا۔

بعد ازنعتِ رسول مقبول ﷺ مرکزی مجلسِ شوریٰ کےنگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتےہوئے انہیں نماز کی پابندی ،دُرودِ پاک اور اوراد دو ظائف کی برکتوں کے حوالے سے ترغیب دلائی۔

مزید نگرانِ شوریٰ نے امیر اَہل ِسنت دامت براکاتھم العالیہ کے حوالے سے آپ کی سادگی ،قناعت اورپرہیزگاری کے بہت ہی پیارے مدنی پھول ارشادفرمائے۔

بعدازاں امیر اہل ِسنت دامت براکاتھم العالیہ کی آمدکا سلسلہ بھی ہوا،اس موقع پر امیرِ اہلِ سنت نےطلبۂ کرام کو اپنے محبت بھرے ملفوظات سے نوازا،طلبۂ کرام کو علم ِ دین کے فضائل کے حوالے سے مختلف احادیثیں مبارکہ سنائی اور ان احادیث سے سبق حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔اس کےعلاوہ امیر اَہل ِسنت نے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیارکرنے اور ٹیلی تھون میں بھرپوراندازسےاپناحصہ ملانےکے حوالے سےخوشگوار مدنی پھو ل عطاکئے۔

واضح رہے اس اجتماع ِپاک میں مدنی چینل کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک طلبۂ کرام و اساتذہ کرام ، ناظمین کرام اور شعبہ کے تمام اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


طلبہ میں علمِ دین کا شوق پیدا کرنا دینِ اسلام کی تبلیغ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہےتاکہ وہ معاشرے کے لوگوں کی اصلاح کر سکے، دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے طلبہ  ٔکرام کا شوق ِ علم دین مرحبا کہ جو کچھ پڑھتے ہیں اسے یاد بھی رکھتے ہیں ۔

الحمدللہ عزوجلپچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ جامعۃالمدینہ کے طلبۂ کرام نے شوقِ علمِ دین میں مختلف دینی کُتُب کامطالعہ کیا اورانہیں زبانی یاد کرلیاجن کی تفصیل یہ ہے :

1)جامعۃالمدینہ فیضان ابو عطار کے ایک طالبِ علم نے نصاب الصرف کے 30 اسباق مکمل ایک مجلس میں زبانی سنائے۔

2)جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور ریجن کے 2 طلبۂ کرام نے کتاب شرح تہذیب کامتن مکمل زبانی یاد کیا۔

3)جامعۃ المدینہ مدنی پورہ کے درجہ اولیٰ th 9کے 12طلبۂ کرام نے خلاصۃ النحو ،نصاب الصرف مکمل حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی ۔

4)جامعۃ المدینہ خانقاہ شریف درجہ اولیٰ عصری کےدو طالبِ علم نے خلاصۃالنحو حصہ اوَّل مکمل یاد کرکے سنانے کی سعادت حاصل کی ہے۔

5) جامعۃ المدینہ پسوال کے درجہ اولیٰ کے 3 طلبہ ٔ کرام نے ایک ہی مجلس میں خلاصۃ النحوکے 40 سال اسباق سنائے ۔

6) جامعۃ المدینہ ساہیوال کے ایک طالبِ علم نے خلاصۃالنحو اورنصاب الصرف کے 30،30 اسباق ایک ہی مجلس میں زبانی سنانے کی سعادت حاصل کی ۔

7)جامعۃ المدینہ بصیر پورکے درجہ اولیٰ کےتمام طلبۂ کرام نے خلاصۃ النحو کے ششماہی اوَّل کا نصاب مکمل حفظ کرکے ایک ہی مجلس میں سنانے کی سعادت حاصل کی ہے۔

8) جامعۃ المدینہ گوجرہ کے درجہ اولیٰ کے طالبِ علم نے تقریباً ایک گھنٹے میں خلاصۃالنحو 37 اسباق کی تعریفات ،امثلہ ،ا سباق کے تمام قواعداور ہر قاعدے میں مذکور امثلہ سنانے کی سعادت حاصل کی ۔

9)جامعۃ المدینہ انو ا رِرضا راولپنڈی اسلام آباد ریجن کے ایک طالبِ علم محمد ثوبان (جو کہ ابوبکر چشتی صاحب کے پوتے اور حسنات احمد چشتی کے صاحب زادے ہیں)نے ایک ہی نشست میں خلاصۃالنحو 37 اسباق سنانے کی سعادت حاصل کی ۔

10)جامعۃ المدینہ غلامان ِرسول اوکاڑہ کے ایک طالب ِعلم نے ایک دن میں قراٰن ِپاک پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

11)جامعۃ المدینہ سمندری کے درجہ اولی ٰ عصری کے 3 طلبۂ کرام نے نصاب الصرف کے 31 اسباق ایک ہی مجلس میں سنانے کی سعادت حاصل کی ۔ (رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ جامعۃالمدینہ کےتحت 25 اکتوبر 2021ء بروزپیرمدنی مرکزفیضانِ ِمدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورےکااہتمام کیاگیا جس میں فیصل آباد ریجن بھر کے جامعات المدینہ کے ناظمینِ کرام نےشرکت کی۔

اس موقع پرریجن ذمہ دار سیّد ناظم لطیف شاہ عطاری نے ناظمین ِکرام کو ٹیلی تھون اور جامعات المدینہ کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے نئے اہداف دیئے۔

اس دوران ناظمِ اعلیٰ مولانا عبداللہ عطاری مدنی ، ناظم ِاعلیٰ مولانا آفتاب عطاری مدنی اور ریجن مدنی بستہ ذمہ دار شاہد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔

اس کےعلاوہ بعد نمازِظہر رکن مرکزی مجلسِ شوریٰ ونگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ناظمینِ کرام اور شعبہ جامعۃ المدینہ کے ذمہ داران کووقت عطافرمایا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں جشنِ عیدِ میلادالنبیﷺکےموقع پرملک بھرمیں دعوتِ اسلامی کے تحت جلوسِ میلاد نکالے گئےجس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ شرکت کی۔

اسی سلسلے میں شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کےتحت بھی شہر شہر، گلی گلی جلوسِ میلاد کاانعقاد کیاگیا جس میں اسلام آباد ریجن میں قائم مدنی مرکزفیضانِ مدینہ ڈھوک جمعہ جہلم سے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی ، رکنِ شوریٰ حاجی محمدبغداد عطاری، اسلام آباد ریجن ہی کے ایک علاقے سے رکنِ شعبہ مولانا طاہر سلیم عطاری مدنی،اسی طرح مرحبا یا مصطفیٰ ﷺ کی صدائیں لگاتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد سے رکنِ شوریٰ حاجی محمدجنید عطاری مدنی اور باب المدینہ کراچی سے رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری قافلہ نے رکنِ شعبہ سیّد ساجد عطاری مدنی ، شعبہ جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام ، اساتذۂ کرام، ناظمین ِکرام، ناظمِ اعلیٰ و رکن ِ شعبہ سمیت دیگراہم ذمہ داران نےکثیر تعدادمیں سماجی وسیاسی شخصیات کےہمراہ جلوس ِپاک میں شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام21اکتوبر2021ءبروزجمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں فیصل آباد ریجن کے اہم ذمہ داران (ناظم اعلیٰ آفتاب عطاری مدنی اور شعبہ مدنی عطیات بکس علی عمران عطاری سمیت شعبہ ذمہ داران )کے درمیان ٹیلی تھون کی تیاریوں کےحوالے سے مدنی مشورہ ہوا ۔

رکنِ شعبہ مولاناسیّد ناظم لطیف شاہ عطاری مدنی نے فیصل ِآباد ریجن کے اراکین سےگفتگوکرتے ہوئےٹیلی تھون سمیت دیگر کارکردگیوں کے حوالے سے مشاورت کی۔

اس دوران مدنی مشورےمیں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی کی بھی تشریف آوری ہوئی ،رکنِ شوریٰ نےذمہ داران کی دینی،اخلاقی اورتنظیمی اعتبارسےتربیت ورہنمائی کرتے ہوئے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کا ذہن دیا۔ بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعا بھی کروائی۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ مینیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ جامعۃ المدینہ کےتحت 21اکتوبر2021ءبروزجمعرات گجرات میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ناظمین ِ جامعۃ المدینہ  سیالکوٹ زون وکشمیر زون نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں رکن ِ شعبہ جامعۃ المدینہ اسلام آباد مولانا طاہر سلیم عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت ورہنمائی کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

اس کےعلاوہ رکنِ شعبہ  نے شعبے کے کاموں کافالواپ لیا۔مزیدٹیلی تھون کےلئے تیاریاں کرنے اور اہداف کے حوالے سے اہم نکات پرگفتگو کی۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ مینیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

جامعۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت11اکتوبر2021ءبروزپیر ساہیوال میں دینی حلقے کا اہتمام کیاگیاجس میں رکنِ شعبہ فیصل آباد ریجن مولاناسیّد ناظم لطیف شاہ عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی۔

اس دینی حلقے میں ناظمِ اعلیٰ آفتاب عطاری مدنی ، مولانا شاہد عطاری مدنی ، ناظم ِجامعۃالمدینہ احمد حسن عطاری مدنی اور اساتذۂ کرام سمیت طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

رکنِ شعبہ نے طلبۂ کرام میں عقائد کی پختگی کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے اس ماہِ ربیع الاول میں زیادہ سے زیادہ درودِ پاک پڑھنےاور تلاوت قرآن پاک کا ذہن دیانیز رکنِ شعبہ نے اخلاقی اعتبار سےمدنی پھول دیئےجس پر طلبہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ مینیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)