پچھلےدنوں گیارہویں شریف کےسلسلےمیں نگرانِ مجلس جامعۃ المدینہ (بوائز )مولانا ظفر بشیر عطاری مدنی کا اسلام آبادریجن کا جدول رہا جس دوران انہوں نے مقامی جامعۃالمدینہ( بوائز) میں اجتماعِ غوثیہ
کاانعقادہواجس میں طلبۂ کرام،اساتذۂ کرام سمیت دیگراہم ذمہ داران نےشرکت کی۔
اس موقع
پر رکن ِ مجلس اسلام آبادریجن مولانا طاہر سلیم عطاری مدنی نے شرکائےاجتماع کے درمیان
سنتوں بھر ابیان اور حضور ِغوثِ اعظم رحمۃ
اللہ علیہ کے ارشادات و کمالات کو
بیان کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ مجلس جامعۃالمدینہ(بوائز)نےرکنِ مجلس اسلام
آباد ریجن کے ہمراہ اسلام آباد ریجن کے مختلف جامعات المدینہ میں ٹیلی تھون کے
حوالے سے دورہ کیا جس میں انہوں نے نیو سٹی واہ کینٹ جامعۃ المدینہ(بوائز)کاوزٹ کیااور وہاں
موجودطلبۂ کرام سمیت دیگرذمہ داران کی تعلیمی ، تنظیمی ، اخلاقی اورانتظامی حوالےسے تربیت کی۔
اس دوران نگرانِ مجلس نے طلبۂ کرام کو مدنی
پھولوں کے ساتھ ساتھ زیادہ سےزیادہ مدنی عطیات جمع کرنےکے اہداف دیئے۔
بعدازاں نگران ِ مجلس کا اسلام آباد ریجن کے ہی
جامعۃ المدینہ اٹک میں شیڈول رہاجس دوران
انہوں نے طلبۂ کرام و اساتذہ ٔکرام کے درمیان سنتوں بھر ا بیان کرتےہوئے مدنی
پھولوں سےنوازااور مدنی عطیات کے اہداف دیئے۔