گزشتہ دنوں مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ تعلیمی امور و تنظیم المدارس بورڈ کے تحت اہم ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورےکاانعقادہوا۔

بعدمدنی مشورہ 22نومبر2021ءسے29نومبر2021ءتک پاکستان میں ملکی سطح پر11ویں گریڈ کے تمام اساتذۂ کرام اور12 ویں گریڈکے ان اساتذۂ کرام کےلئےنشستوں کا انعقاد کیا گیا جو صرف ،نحو اور عربی ادب (لغۃ العربیہ) پڑھاتےہیں۔

یہ نشستیں ملکی سطح پر 19مقامات میں قائم کئے گئےنیزان نشستوں میں سینئر اساتذہ ٔکرام، اساتذۃ الحدیث،اراکین زون تعلیمی اموراور اراکین مجلس جامعۃ المدینہ بوائز سمیت دیگراہم ذمہ دارن نے تربیت کی جن میں نگرانِ مجلس جامعا ت المدینہ (بوائز) مولانا محمد ظفر بشیر عطاری مدنی ، نگرانِ مجلس تعلیمی امور و چیئر مین کنزالمدارس بورڈتعلیمی بورڈ مولانا حاجی گل رضا صاحب، معاون نگرانِ مجلس تعلیمی امور مولانا اعظم سکندری عطاری مدنی اورنگران ِمجلس شعبہ عربی تکلم مولانا ابو واصف شاہدعطاری مدنی شامل تھے۔

ان نشستوں کےاختتام پر اساتذۂ کرام سے تحریری تاثرات بھی لئے گئےجس میں اساتذۂ کرام نے مجلس تعلیمی امور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےمفید مشورےدیئے اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہےان نشستوں کے لئے تحریری مواد مجلس تعلیمی امور کی طرف سے بصورت پریزنٹیشن جاری کیا گیا جس کےسبب ملکی سطح پر یکساں طرز وعلمی مواد پر اساتذۂ کرام کی تربیت کی گئی۔ (رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)