دعوتِ اسلامی کےتحت دنیابھرمیں شعبہ جامعۃالمدینہ،مدرسۃالمدینہ اورکنزالمدارس کےجملہ اخرجات کےلئےٹیلی تھون کااہتمام کیاگیاجس میں ذمہ داران نےبھرپوراندازسےدعوتِ اسلامی کےلئےٹیلی تھون جمع کئے۔

اسی سلسلےمیں 7اکتوبر2021ءبروزاتوارنگرانِ شعبہ جامعۃ المدینہ (بوائز )مولانا ظفر بشیر عطاری مدنی نےذمہ داران کےہمراہ ملتان ریجن کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے اکثر جامعات المدینہ میں طلبۂ کرام واساتذۂ کرام اورناظمِ اعلیٰ سے ملاقات کی ۔

نگرانِ شعبہ نے ٹیلی تھون کے حوالے سے ملتان ریجن کےجن جامعات المدینہ کادورہ کیااُن میں چندیہ ہیں:

1. جامعۃ المدینہ خان پور جس میں طلبۂ کرام واساتذۂ کرام نے 167 یونٹ جمع کئے۔

2.جامعۃ المدینہ رحیم یار خان جس میں طلبۂ کرام واساتذۂ کرام نے 42 یونٹ جمع کئے۔

3.جامعۃ المدینہ صادق آباد جس میں طلبۂ کرام واساتذۂ کرام نے 95 یونٹ جمع کئے۔

4.مرکزی جامعۃ المدینہ ملتان جس میں طلبۂ کرام واساتذۂ کرام نے 112 یونٹ جمع کئے۔

5.جامعۃ المدینہ سمیجہ آباد ملتان جس میں طلبۂ کرام واساتذۂ کرام نے 50 یونٹ جمع کئے۔

6.جامعۃ المدینہ بہاؤالدین زکریا ملتان جس میں طلبۂ کرام واساتذۂ کرام نے 84 یونٹ جمع کئے۔

7.جامعۃ المدینہ خانقاہ شریف ملتان جس میں طلبۂ کرام واساتذۂ کرام نے 102 یونٹ جمع کئے۔

واضح رہےٹیلی تھون کاسلسلہ ابھی بھی جاری ہےآپ سب بھی دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون( عطیات مہم) میں اپنا حصہ ملاکر ڈھیروں ثواب کمائیں۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)