حاجی محمد اسد عطاری کا ٹیلی تھون کے حوالے سے گوجرانوالہ
میں جامعات المدینہ کا دورہ
22
نومبر 2021ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی کا گوجرانوالہ زون کا شیڈول
رہا جہاں انہوں نے نگران شعبہ جامعۃ المدینہ مولانا محمد ظفر بشیر عطاری مدنی کے
ہمراہ مختلف جامعات المدینہ کا دورہ کیا۔
رکن
شوریٰ نے جامعات المدینہ میں اساتذہ، ناظمین اور طلبائے
کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےٹیلی تھون کے لئے مزید یونٹس جمع کرنے کی
ترغیب دلائی۔ آخر میں جامعات المدینہ کے اساتذۂ کرام اور دیگر ذمہ داران نے رکن
شوریٰ کو یونٹس جمع کروائے جبکہ رکن شوریٰ
نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔
اس
موقع پر رکنِ شعبہ لاہور ریجن مولانا نوید عطاری مدنی، ناظم اعلیٰ گجرانوالہ زون مولانا تنویر عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
بعد
ازاں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری نے گجرانوالہ میں مختلف شخصیات سےملاقات کی۔
دوران ملاقات شخصیات نے ٹیلی تھون میں اپنا اپنا حصہ پیش کیا۔