شعبہ جامعۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کےتحت 18نومبر2021ءبروزجمعرات مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں اہم ذمہ داران  کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ زون، تعلیمی امورکےاہم ذمہ داران،رکنِ مجلس جامعۃالمدینہ(بوائز) اور سینئر اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں نگرانِ مجلس جامعۃ المدینہ (بوائز) مولانا محمد ظفر بشیر عطاری مدنی اورمولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی(نگرانِ مجلس تعلیمی امور و چیئر مین کنزالمدارس بورڈتعلیمی بورڈ) نے ذمہ داران کی تعلیمی ، تنظیمی ، اخلاقی اور انتظامی اعتبارسے تربیت کرتےہوئے طلبۂ کرام میں عربی گرائمر کو باقاعدگی کے ساتھ رائج کرنے کے حوالے سے گفتگو کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس کےعلاوہ تمام اہم ذمہ داران (وہ ٹرینر جو ٹیچرز کو اس کورس کے لیے ٹریننگ دیں گے) کی اس کورس(عربی تکلم ) کے حوالے سے بھی تربیت فرمائی۔

مزید 24 ،25 ،26نومبر2021ء کو علوم و فنون(جو درس ِ نظامی میں پڑھائے جاتے ہیں) کے سلسلےمیں 11 اور 12 گریڈ کے اساتذہ ٔکرام کی کے لئے ورکشاپ کے حوالے سے گفتگوکی۔

اس موقع پرمولانا اعظم سکندری عطاری مدنی(معاون نگرانِ مجلس تعلیمی امور) اورمولانا ابو واصف شاہدعطاری مدنی (نگران ِمجلس شعبہ عربی تکلم) بھی موجود تھے جنہوں نے اِس ورکشاپ کے حوالے سے تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

یاد رہے 24 ،25 ،26نومبر2021ء کو ہونے والےشعبہ تعلیمی امور کے تحت (صرف و نحو اورعربی لغت کورس )ورکشاپ میں پاکستان بھر کے جامعات المدینہ کے ناظمینِ کرام و اساتذہ ٔکرام شرکت فرمائیں گے۔ (رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)