
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 18 جنوری 2022ء
بروز منگل نگرانِ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان مولانا ظفر بشیر عطاری مدنی کا شعبے
کے دینی کاموں کے سلسلے میں کراچی کا شیڈول
رہا۔
اس دوران نگرانِ شعبہ نے سیّد محمد ساجد عطاری مدنی (رکن
مجلس کراچی جامعات المدینہ) اور سیّد محمد ناظم لطیف عطاری مدنی (رکن
مجلس صوبہ پنجاب جامعات المدینہ بوائز) کے ہمراہ جامعۃ المدینہ فیضانِ محمدی گلشن معمار کراچی کا وزٹ کیا۔
نگران شعبہ
نے وہاں موجود اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا جس میں طلبہ
کے تعلیمی معیار اور رزلٹ کو بہتر بنانے کے لئے مدنی پھول دیئے۔بعدازاں مدنی مشورے
میں شریک اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کو کنزالمدارس
بورڈ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔(رپورٹ:محمد
امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ تعلیمی امور کے ذمہ داران کا کراچی کے
مختلف جامعات المدینہ بوائز کا وزٹ

شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 18
جنوری 2022ء بروز منگل شعبہ تعلیمی امور کے ذمہ داران (جن میں رکن کنزالمدارس نصابی بورڈ ورکنِ مجلس تعلیمی امور
مولانا اعظم سکندری عطاری مدنی، نائٹ
جامعات المدینہ ذمہ دار مولانا سید عثمان عطاری مدنی اور رکن ِمجلس تعلیمی امور مولانا فہیم عطاری
مدنی شامل تھے) نےکراچی ریجن کے مختلف جامعات المدینہ
بوائز کا وزٹ کیا۔
اس دوران ذمہ داران نے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئےاُن کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں مولانا اعظم عطای مدنی
نے کنزالمدارس بورڈ کے سالانہ امتحانات کے پیپر پیٹرن پر بریفنگ دی اور کراچی سٹی
کے درج ذیل جامعات المدینہ میں مدنی مشوروں کا اہتمام کیا۔
جامعۃ المدینہ فیضانِ شمع مدینہ بہادر آباد، جامعۃ
المدینہ بہارِ مدینہ اورنگی ٹاؤن کراچی، جامعۃ المدینہ فیضانِ بلال، جامعۃ المدینہ نائٹ حبیبیہ مسجد کراچی۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ
عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpg)
دعوت
اسلامی کے تحت 18 جنوری 2022 ء بروز منگل جامعۃالمدینہ امینیہ رضویہ واربرٹن (Warburton)
میں طلبہ ٔ کرام کے درمیان سیکھنے
سکھانےکا حلقہ لگایاجس میں مبلغ دعوتِ
اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے وقت کی اہمیت اور اپنے ہدف کا تعین اور اس کے مطابق کوشش کرنے
کے موضوع پر مدنی پھول دئیے۔
اس
کےعلاوہ دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں
حصہ لینے کا ذہن دیا ۔( رپورٹ
:محمد رمضان مدنی،کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس)

طلبۂ کرام میں علمِ دین کا شوق پیدا کرنا دینِ
اسلام کی تبلیغ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہےتاکہ وہ معاشرے کے لوگوں کی اصلاح اور
انہیں دینِ اسلام کی طرف راغب کر سکیں۔شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کا شوق ِعلم دین مرحبا کہ جو کچھ پڑھتے ہیں اسے یاد بھی
رکھتے ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ جامعۃ المدینہ
بوائز دعوتِ اسلامی کی شاخ جامعۃ المدینہ فیضانِ ابن مسعود کراچی کے تھرڈ ایئر( 3rd Years ) کے نو(9) طلبہ ٔکرام نے ’’مشکوٰة المصابیح‘‘ کی
کتاب الایمان سے پچاس حدیثیں زبانی یاد کرکے سنانے کی سعادت حاصل کی ہے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی
ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم دورۂ حدیث شریف میں جدید بینکنگ کورس کا سلسلہ جاری

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں سے
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم دورۂ حدیث شریف میں فقہ
المعاملات (Islamic Finance
Course) جدید بینکنگ کورس جاری
ہے۔
اس کورس کی پہلی کلاس کا
آغاز 31 دسمبر 2021 بروز جمعہ کو ہوا۔ کورس کا دورانیہ 3 ماہ اور 26 لیکچرز پر مشتمل ہے۔اس کورس میں کثیر
اسلامی بھائی براہِ راست اور 90 سے زائد اسلامی بھائی آن لائن شرکت کرتے ہیں (جن میں 130علمائے کرام، سی اے، اے سی سی اے، ایم بی اے اور ماسٹران فنانس سمیت پروفیشنل اسلامی بھائی
شامل ہیں) جن کا تعلق مختلف شہروں
اور ملکوں (سویڈن، جدہ، مدینہ، دبئی، ساؤتھ افریقہ، نیپال،
انڈیا اور پاکستان) سے ہے۔دورانِ کورس دعوت اسلامی کےمفتیان ِکرام ، متخصص اور پروفیشنل اسلامی بھائی لیکچرز لیتے رہتے
ہیں۔
اسی طرح ماہرِ امورِ
تجارت مفتی علی اصغرعطاری مدنی مُدَّظِلَّہ الْعَالِی کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں
اپنے علمی ملفوظات سے نوازتے ہیں۔اس موقع پر رکنِ شعبہ جامعۃ المدینہ کراچی مولانا سیّد ساجد عطاری مدنی بھی شریک رہتے
ہیں۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری
پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ شیخوپورہ میں رکنِ
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی آمد
.jpg)
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری کی دینی کاموں کے سلسلے میں لاہور ڈویژن کے شہر شیخوپورہ میں قائم
مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ میں حاضری ہوئی جہاں انہوں نے طلبۂ کرام کے
درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔
رکنِ شوریٰ نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے طلبۂ کرام کی دینی، اخلاقی
اور تعلیمی حوالے سے تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام
یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ جامعۃالمدینہ و مدرسۃ المدینہ اور فیضان مدینہ
رینوویشن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpg)
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت
اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں جامعۃالمدینہ(
بوائز ، گرلز ) ، مدرسۃ المدینہ ( بوائز
، گرلز ) اور فیضان مدینہ رینوویشن کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے جامعۃالمدینہ(
بوائز ، گرلز ) اور مدرسۃ المدینہ ( بوائز ، گرلز ) کے طلبہ
وطالبات کو ضروری سہولیات دینے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔
اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے جامعۃالمدینہ
ومدرسۃ المدینہ اور فیضان مدینہ کو رول ماڈل بنانے اور ان کوجلد از جلد پائے تکمیل تک پہچانے کاذہن۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی
محمد اسد عطاری مدنی ، حاجی جنید عطاری مدنی اور نگران ِ شعبہ جات سمیت دیگر اہم
ذمہ داران موجود تھے۔( کانٹینٹ: غیاث
الدین عطاری)
ملتان میں ناظمینِ اعلیٰ ، مفتشین اور تعلیمی
ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورہ

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ
بوائز کے تحت نگرانِ شعبہ مولانا ظفر بشیر عطاری مدنی نے
دینی کاموں کے سلسلے میں ملتان ریجن کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ ملتان میں ناظمینِ اعلیٰ، مفتشین اور تعلیمی ذمہ داران کے
درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ نے ذمہ داران کی تعلیمی
، تنظیمی ، اخلاقی اور انتظامی اعتبار سے
تربیت کرتے ہوئےموجودہ تعلیمی کیفیت کا جائزہ لیا اور مزید تعلیمی معیار و رزلٹ کو
بہتر بنانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔اس کے علاوہ انتظامی معاملات کے حوالے سے بھی
مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ
عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ: غیاث
الدین عطاری)
فیصل آباد کے ناظمینِ کرام، ناظمین ِاعلی اور تعلیمی ذمہ داران کے لئے ورکشاپ کا انعقاد

دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیر
اہتمام 28 دسمبر 2021ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں قائم جامعۃ
المدینہ میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد و اطراف کے ناظمینِ
کرام، ناظمینِ اعلیٰ اور تعلیمی ذمہ داران
نے شرکت کی۔
اس دوران تعلیمی امور کنزالمدارس بورڈ کے چیئرمین
مولانا گل رضا عطاری مدنی ، رکنِ ریجن شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز مولاناسیّد ناظم لطیف عطاری مدنی اور مولانا شہباز ظفر
عطاری مدنی نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے نظامِ تعلیم کو بہتر سے بہترین بنانے نیز کنزالمدارس بورڈ کے سالانہ امتحانات کے پیپر
پیٹرن کے مطابق جامعات المدینہ میں ماہانہ ٹیسٹ کے ذریعے پریکٹس کروانے کے حوالے
سے اہم امور پر گفتگو کی۔(رپورٹ:ناظم جامعۃ المدینہ فیضان
امام غزالی علیہ الرحمہ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ
بوائز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں رکن ِ شعبہ مولانا احسان الحق عطار ی
مدنی ،جامعۃ المدینہ بوائز کےاہم زمہ
داران اورریجنل فنانس آفیسر سمیت تمام فنانس ٹیم کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں حافظ دلاور عطاری(پاکستان فنانس کوآرڈینیٹر شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز ) نے شعبہ فنانس کے حوالے سے تما م جامعۃ المدینہ میں آمدن و اخراجات کا جا ئزہ لیتے ہوئے نیو جامعات المدینہ کے
حوالے سے مشاورت کی۔
اس کے علاوہ ماہانہ رپورٹ، خود کفالت رپورٹ، عطیا
ت باکس و بستہ کی آمدن اور آڈٹ ٹیم کی کارگردگی کے حوالے تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری
پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے
زیرِ اہتمام پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز کراچی
میں قائم جامعۃ المدینہ میں کراچی بھر
کے ناظمینِ اعلی ٰ، ناظمینِ کرام اور آفس ذمہ داران کی تربیت کے لئے ورکشاب کا انعقاد کیا گیا۔
اس ورکشاپ میں رکنِ شعبہ کراچی ریجن جامعۃ المدینہ
بوائز مولاناسیّد ساجدعطاری مدنی اور
مولانا عارف رضاعطاری مدنی نے ذمہ داران
کی تربیت کرتے ہوئے کنزالمدارس بورڈ کے سالانہ امتحانات کے پیپر پیٹرن کے مطابق
جامعات المدینہ میں ماہانہ ٹیسٹ کے ذریعے پریکٹس کروانے پر مشاورت کی۔
بعدازاں رکنِ شعبہ مولاناسیّد ساجدعطاری
مدنی نے تمام ذمہ داران کو اپنے قیمتی
مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ
بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسٹوڈنٹ مینجمنٹ سسٹم سافٹ ویئرکے حوالےسے اسلامی
بھائیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے
تحت انجینئر محمد امیر حمزہ عطاری (پاکستان ذمہ دار آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز) نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے پاکستان کے دو شہروں(کراچی اور ملتان)میں قائم
مدنی مراکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے اراکینِ شعبہ ، ناظمینِ اعلیٰ، ناظمینِ کرام اور آفس ذمہ
داران(جن میں آفس ذمہ دارمولانا مظہر عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ
ملتان ریجن مولانا احسان الحق عطاری مدنی شامل تھے) سے ملاقات۔
اس دوران اسٹوڈنٹ مینجمنٹ سسٹم سافٹ ویئرکے
حوالےسے اسلامی بھائیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ رہا جس میں سافٹ ویئر کے استعمال اور روزانہ
کی بنیاد پر سافٹ وئیر پر آن لائن حاضری لگانے کا طریقہ بتایا گیا نیز مختلف اہم
امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)