فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم دورۂ حدیث شریف میں جدید بینکنگ کورس کا سلسلہ جاری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں سے
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم دورۂ حدیث شریف میں فقہ
المعاملات (Islamic Finance
Course) جدید بینکنگ کورس جاری
ہے۔
اس کورس کی پہلی کلاس کا
آغاز 31 دسمبر 2021 بروز جمعہ کو ہوا۔ کورس کا دورانیہ 3 ماہ اور 26 لیکچرز پر مشتمل ہے۔اس کورس میں کثیر
اسلامی بھائی براہِ راست اور 90 سے زائد اسلامی بھائی آن لائن شرکت کرتے ہیں (جن میں 130علمائے کرام، سی اے، اے سی سی اے، ایم بی اے اور ماسٹران فنانس سمیت پروفیشنل اسلامی بھائی
شامل ہیں) جن کا تعلق مختلف شہروں
اور ملکوں (سویڈن، جدہ، مدینہ، دبئی، ساؤتھ افریقہ، نیپال،
انڈیا اور پاکستان) سے ہے۔دورانِ کورس دعوت اسلامی کےمفتیان ِکرام ، متخصص اور پروفیشنل اسلامی بھائی لیکچرز لیتے رہتے
ہیں۔
اسی طرح ماہرِ امورِ
تجارت مفتی علی اصغرعطاری مدنی مُدَّظِلَّہ الْعَالِی کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں
اپنے علمی ملفوظات سے نوازتے ہیں۔اس موقع پر رکنِ شعبہ جامعۃ المدینہ کراچی مولانا سیّد ساجد عطاری مدنی بھی شریک رہتے
ہیں۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری
پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)