دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی دینی کاموں کے سلسلے میں لاہور ڈویژن کے شہر شیخوپورہ میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ میں حاضری ہوئی جہاں انہوں نے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔

رکنِ شوریٰ نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے طلبۂ کرام کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی حوالے سے تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)