دعوتِ اسلامی کا فروغ علم ِ دین کی طرف ایک اور قدم۔پچھلے دنوں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی (انسٹیٹیوٹ اسلامک ایجوکیشن) میں ’’اصول جرح و تعدیل‘‘ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ بوائز کے 35 سے زائداساتذۂ کرام سمیت تخصص فی الحدیث ( سالِ اول و دوم) کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

اس کلاس میں شیخ الحدیث استاذالعلماء مولانا محمد حسان عطاری مدنی شرکا کی تربیت کرتے ہوئے اپنے علمی و ادبی ملفوظات سے نوازتے ہیں۔

19 جنوری 2022ء بروز بدھ اس کورس کےاختتام پر ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکائے کورس سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ نشست مولانا گل رضا عطاری مدنی (نگرانِ شعبہ تعلیمی امور) نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور اس کورس میں شرکت کرنے والے اساتذہ ٔکرام کے لئے دُعا کروائی۔

کلاس کے اختتام پر مولانا گل رضا عطاری مدنی (نگرانِ شعبہ تعلیمی امور) نے طلبۂ کرام کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور اس کورس میں شرکت کرنے والے اساتذۂ کرام کے لیے دُعا فرمائی-

اس موقع پر نگرانِ شعبہ جامعۃ المدینہ مولاناظفر بشیر عطاری مدنی، مولانا سید ساجد عطاری مدنی ( رکن مجلس کراچی ریجن جامعات المدینہ ) اور مولانا مزمل عطاری مدنی (تخصصات و دورۂ حدیث ذمہ دار) موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)