طلبۂ کرام میں علمِ دین کا شوق پیدا کرنا دینِ اسلام کی تبلیغ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہےتاکہ وہ معاشرے کے لوگوں کی اصلاح اور انہیں دینِ اسلام کی طرف راغب کر سکیں۔شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کا شوق ِعلم دین مرحبا کہ جو کچھ پڑھتے ہیں اسے یاد بھی رکھتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کی شاخ جامعۃ المدینہ فیضانِ ابن مسعود کراچی کے تھرڈ ایئر( 3rd Years ) کے نو(9) طلبہ ٔکرام نے ’’مشکوٰة المصابیح‘‘ کی کتاب الایمان سے پچاس حدیثیں زبانی یاد کرکے سنانے کی سعادت حاصل کی ہے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)