رکنِ شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی کے لاہورریجن
کے(شمالی اور جنوبی
زون )میں دینی کام
13 اور 14 نومبر بروز ہفتہ اور اتوار رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی
کا لاہور ریجن کے (شمالی اور
جنوبی زون ) کا جدول رہا
جہاں آپ نے لاہور ریجن کے مختلف جامعات
المدینہ کاوزٹ کیا۔
اس دورےمیں رکنِ شوریٰ کے ہمراہ تما م اہم ذمہ
داران جس میں رکنِ مجلس لاہور ریجن مولانا
نوید عطاری مدنی ، شمالی زون سے مولانا سیّد عثمان عطاری مدنی، جنوبی زون سےمولانا
کاشف عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران شریک تھے۔
دورانِ وزٹ رکنِ شوریٰ نے اکثر جامعات المدینہ میں طلبۂ کرام،اساتذۂ کرام اورذمہ داران کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔
رکن
شوریٰ کی آ مد پر تمام جامعات المدینہ کے اساتذۂ کرام سمیت دیگر
ذمہ داران نے جمع کئےگئے یونٹس انہیں پیش کئےجس پررکن ِ شوریٰ نے مزید کوشش کرنے کا
ذہن دیتےہوئے تما م ذمہ داران کی دل جوئی
فرمائی اور دُعاؤں سے نوازا ۔
رکنِ شوریٰ کا لاہور ریجن کے جن جامعات المدینہ میں ٹیلی تھون کے حوالے سے شیڈول
رہا ان کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
(1)جامعۃ المدینہ مال روڈ ۔
(2)جامعۃالمدینہ حسنین کریمین کھوکھر روڈ۔
(3)مرکزی جامعۃالمدینہ فیضان ِ مدینہ جوہر ٹاؤن۔
(4)جامعۃالمدینہ سادھوکی ۔
(5)مرکزی جامعۃالمدینہ فیضان ِ مدینہ کاہنہ
نو ۔
(6)جامعۃ المدینہ مزنگ ۔
(7)جامعۃ المدینہ کلزار حبیب (سبزہ زار)۔
(8)جامعۃ المدینہ راؤنڈ
(اس جامعۃالمدینہ میں رکن ِ شوریٰ نے
اجتماع کے بعد 4 حفاظ ِکرام کی دستارِ فضیلت
بھی فرمائی)۔
(9)جامعۃ المدینہ قصور۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کے ہمراہ مختلف شخصیات سے ملاقات کی اورانہیں جامعۃ المدینہ کا تعارف پیش
کیانیز ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پرشخصیات نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کےمَدمیں یونٹس دیئے ،رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو دعاؤں سے بھی نوازا۔
اس کےعلاوہ مارکیٹس کا بھی شیڈول رہاجس میں دکان کے مالکان
سے ملاقات کرتےہوئے ان سے ٹیلی تھون کے لئے عطیات اکٹھے کئے گئے اوران کے کاروبار
میں خیروبرکت کےلیے دُعا کروائی گئی۔ (رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی
ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)