دعوتِ اسلامی کےشعبے جامعۃالمدینہ،مدرسۃالمدینہ اورکنزالمدارس بورڈکےجملہ اخرجات کے لئے7 نومبر2021 بروز اتوار  دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی عطیات مہم (ٹیلی تھون ) کے حوالے سے دنیا بھر میں مدنی بستے(اسٹالز) لگائے گئےجہاں عاشقانِ رسولﷺ نے آکر مدارس المدینہ و جامعات المدینہ اور کنز المدارس تعلیمی بورڈ کے قیام و انتظام کے جملہ اخراجات کےلئے اپنے عطیات ، صدقات، فطرہ ،زکوۃ دعوت اسلامی کو دیئے۔

اسی سلسلےمیں جانشینِ امیرِ اَہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی کی کراچی ریجن کے ایک علاقے میں مدنی بستوں پر آمد ہوئی جہاں آپ نے ٹیلی تھون کے بستوں کا وزٹ کیا ۔ جانشینِ امیرِ اہل سنت نے تمام ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتےہوئےاپنی دعاؤں سے بھی نوازا۔

اس کےعلاوہ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمدعمران عطاری اور استاذُ الحدیث مولانا محمد حسان عطاری مدنی کی بھی کراچی ریجن کے ایک علاقے میں مدنی بستوں پر آمد ہوئی ۔انہوں نے ٹیلی تھون کے بستوں کا وزٹ کرتےہوئے خود بھی ٹیلی تھون میں اپنا حصہ مدنی اسٹال پر جمع کروایا ۔بعدازاں تمام ذمہ دارن کی حوصلہ افزائی فرمائی اور دعاؤں سے بھی نوازا۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)