22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی کی رکنِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری کے والد سے عیادت
Fri, 17 Dec , 2021
2 years ago
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ
بوائز کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے دینی کاموں کے
سلسلے میں لاہور کا دورہ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے نگرانِ شعبہ مولانا ظفر عطاری مدنی اور
نگرانِ شعبہ تعلیمی امور حاجی محمد گل رضا
عطاری سمیت ملکی سطح کے اہم ذمہ داران کے
ہمراہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے گھر پر اُن کے والدسے عیادت
کی اور اُن کے لئے دعائے صحت کروائی جس پر انہوں نے اظہارِ تشکر کیا۔
بعدازاں
رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران سے تنظیمی امور پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے
نوازا۔(رپورٹ:محمد
امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،
کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)