دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت انجینئر محمد امیر حمزہ عطاری (پاکستان ذمہ دار آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز) نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے پاکستان کے دو شہروں(کراچی اور ملتان)میں قائم مدنی مراکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے اراکینِ شعبہ ، ناظمینِ اعلیٰ، ناظمینِ کرام اور آفس ذمہ داران(جن میں آفس ذمہ دارمولانا مظہر عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ ملتان ریجن مولانا احسان الحق عطاری مدنی شامل تھے) سے ملاقات۔

اس دوران اسٹوڈنٹ مینجمنٹ سسٹم سافٹ ویئرکے حوالےسے اسلامی بھائیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ رہا جس میں سافٹ ویئر کے استعمال اور روزانہ کی بنیاد پر سافٹ وئیر پر آن لائن حاضری لگانے کا طریقہ بتایا گیا نیز مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)