جامعۃ المدینہ (بوائز) پاکستان دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 06 اپریل 2021ء بروز منگل لاہور ریجن (جنوبی زون) مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن  میں تربیتی بیان کا سلسلہ ہوا جس میں تدریسی کورس کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔

نگران مجلس تعلیمی امور مولانا گل رضا مدنی نے نئے اساتذہ کرام کومختلف تدریسی اور تنظیمی امور پر تربیت کی۔ اس موقع پر ذمہ دار تخصصات و دورہ حدیث شریف مولانا محمد حفیظ مدنی عطاری اور لاہور ریجن کے جامعۃالمدینہ کےرکن ِمجلس مولانا نوید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ سوال جواب کا سیشن ہوا جس میں نگران مجلس تعلیمی امور مولانا گل رضا مدنی نے سوالات کے جوابات بھی عطا فرمائے۔ (رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ منیجر) آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان)


جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام ہونے والےتدریسی کورس  کے طلبہ کے لئے مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں 9 مقامات ( کراچی، حیدر آباد، اسلام آباد، لاہور، گجرات ، گجرانوالہ ،اوکاڑہ،ملتان، فیصل آباد) سے بذریعہ ویڈیو لنک 735 طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

تربیتی نشست میں نگران مجلس جامعۃ المدینہ مولانا محمد ظفر عطاری مدنی ، نگران مجلس تعلیمی امور مولانا گل رضا مدنی، معاون نگران تعلیمی امور مولانا اعظم مدنی، نگران شعبہ عربی تکلم مولانا شاہدعطاری مدنی اور مولانا محمد عرفان حفیظ عطاری مدنی نےمختلف موضوعات پر وقتاً فوقتاً بیانات کئے اور نئے اساتذہ ٔکرام کومختلف تدریسی اور تنظیمی امور پر تربیت دی ۔ (رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری، پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ( بوائز) پاکستان)


دعوتِ اسلامی کے تعلیمی شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام 19 مارچ2021ء  بروز جمعہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ فیصل آباد میں دورہ حدیث شریف کے طلباء کی الوداعی تقریب ہوئی جس میں سید ناظم لطیف شاہ صاحب اور استاذ الحدیث مولانا محمد شہباز عطاری مدنی نے اپنی اصلاح اور آئندہ زندگی کیسے گزاریں کے موضوع پر گفتگو کی۔ بالخصوص استاذ الحدیث مولانا محمد شہباز عطاری مدنی صاحب نے امام اہل سنت رحمۃ اللہ علیہ کے دامن سے ہر دم وابستہ رہنے ،اپنے کردار کو نکھارنے اور آئندہ ہمارا طرزِ زندگی کیا ہونا چاہئے؟ اس موضوع پر مدنی پھول عطا فرمائے۔

اس تقریب میں نگران فیصل آباد زون مولانا حافظ عرفان عطاری مدنی ، ناظم اعلیٰ مولانا رانا عثمان عطاری مدنی، رکنِ مجلس تعلیمی امور و استاذ الحدیث مولانا شہباز ظفر عطاری مدنی صاحب اور ناظمِ جامعہ مولانا مظہر عباس عطاری مدنی صاحب نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری طالبعلم درجہ دورہ حدیث و رکن زون مجلس مدنی چینل عام کریں )


جامعۃ المدینہ (بوائز) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   15 ماچ 2021ء بروز پیر تخصص سال اول اور دوئم کی الوداعی تقریب ہوئی جس میں استادالعلما”مفتی ہاشم عطاری مدظلہ العالی“ اور”دورۂ حدیث شریف“ کے درجات اور تخصص کے پاکستان ذمہ دار ”مولانا محمد حفیظ مدنی عطاری مدظلہ العالی“ اور ساتھ ہی لاہور ریجن کے جامعۃالمدینہ کے رکن ِمجلس " مولانا نوید مدنی عطاری "ناظم اعلیٰ محمدکاشف مدنی" اور تخصص کے ناظم مولانا سید عثمان شاہ مدنی شریک ہوئے۔

الوداعی تقریب میں طلبہ کرام نے سوالات کئے اور مفتی ہاشم مدظلہ العالی نے سوالات کے جوابات عنایت فرمائے۔ مستقبل کے حوالے سے تربیت کی اور طلبہ کرام کہ اچھی کارگردگی پر تحائف پیش کئےگئے اور آخر میں طلبہ کرام کے لیے کھانے کی دعوت کا بھی اہتمام کیا۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ مینیجر ) آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ( بوائز) پاکستان)


جامعۃ المدینہ (بوائز) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں باب المدینہ کراچی ریجن میں مرکزی جامعۃالمدینہ کے طلبہ اور اساتذہ کرام میں تربیتی سیشن ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری مدظلہ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری مدظلہ العالی نے طلبہ کرام کی تربیت کرتے ہوئے تعلیم حاصل کرنے اور امتحان کی دل لگا کر تیاری کرنے پر گفتگو کی نیز آخر میں اخلاقیات پر ذہن سازی کی کہ ایک طالب علم کا اخلاق کیسا ہونا چاہیے اس پر مدنی پھول دئیے۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ مینیجر ) آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ( بوائز) پاکستان)


جامعۃ المدینہ (بوائز) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11 مارچ 2021ء بروز منگل جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم ساھوکی ڈیفنس روڈ محافظ ٹاؤن لاہور میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ڈیفنس ،ویلنشاء محافظ ٹاؤن کے رہائشی افراد اور انڈسٹریز کے آنرز نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی نے قرآن و حدیث سے مدلل بیان کرتے ہوئے راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل اور ملنے والے انعامات کا خصوصاً تذکرہ فرمایا۔ آخر میں شرکا نے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ آج کے اجتماع سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ۔ دل بہت خوش ہوا۔ مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرام ہوتے رہنے چاہئے جس سے ہماری اصلاح کا سلسلہ ہوتا رہے ۔ہم دعوت اسلامی کے بےحد مشکور ہیں جنہوں نے ہماری اصلاح کا موقع فراہم کیا ۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ مینیجر ) آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ( بوائز) پاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ (بوائز) پاکستان کے زیر اہتمام  10 مارچ 2021ء بروز منگل لاہور ریجن میاں میرکابینہ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ مال روڈ لاہور کے طلبہ اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی مدظلہ العالی نے اساتذہ کرام اور طلبہ کرام کی تربیت کی۔ طلبہ کرام کو امتحانات میں دل لگا کر محنت کرنے اور اچھے نمبرز لینے کی ترغیب دلائی اور رمضان عطیات پر بھی بات چیک کی۔( محمد امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ منیجر) آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ فار بوائز کے زیراہتمام 6مارچ 2021ء بروز ہفتہ فیصل آباد، بھلوال، فیضان مدینہ ریاض الجنۃ مسجد،  محبت کالونی، کوٹ مومن میں جامعۃ المدینہ کے طلباء کا سرپرست اجتماع ہوا۔

مختلف کلاسز کے طلباء کرام نے انگلش، عربی اور اردو زبان میں بیان فرمایا اور نگران کوٹ مومن ڈویژن حاجی احمد خان عطاری نے صدقہ و علم دین کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام و سلف صالحین رضی اللہ عنہم اجمعین کی محبت سے اپنے دلوں کو عشقِ رسول سے معمور کیا جائے، اس موقع پر صدقے کے فضائل، دعوت اسلامی کا تعارف، دینی کاموں میں شرکت، جامعات و مدارس میں داخلے کی ترغیب پر گفتگو کی۔

اس اجتماع میں طلباء کے درمیان ذہنی آزمائش، اشاروں کی زبان میں سنتیں اور آداب، نمایاں کارکردگی پر تحائف اور فیضان نماز کورس کرنے والے طلباء کو اسناد بھی پیش کی گئیں۔(رپورٹ: سیف اللہ عطاری مدنی، نگران کوٹ مومن کابینہ)


شعبہ تخصصات دعوت اسلامی کے علمائے کرام کراچی کے علاقے صدر میں قائم دار الافتاء اہلسنت جامع مسجد اقصیٰ میں مفتی شفیق عطاری مدنی صاحب سے ملاقات کی۔ مفتی شفیق صاحب نے مختلف امور پر علمائے کرام کی تربیت کی اور مدنی پھول بیان کئے۔ (رپورٹ: احمد رضا عطاری، تخصصات دعوت اسلامی)


دعوت ِاسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ گرین سٹی اِلٰہ آباد قصور کے طلبہ نے 4 فروری 2021ء کو  حلقہ سبزی منڈی کے اطراف میں مدنی دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

طلبائے کرام نے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

واضح رہے کہ طلبائے کرام نے 50 مقامات چوک درس بھی دیا جس میں شرکا کی تعداد کم و بیش 180 رہی۔ (رپورٹ: محمد عاصم عطاری، نگران کابینہ الٰہ آباد)


پچھلے کئی دنوں سے دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعات المدینہ بوائز میں طلبہ کرام کی ایک تعداد رات بھر میں قرآن پاک پڑھنے کی سعادت حاصل کررہی ہے۔23 جنوری 2021ء کی شب ہونے والے مدنی مذاکرے میں قرآن پاک پڑھنے والے طلبہ کرام کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی گئی جس پر امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے قران پاک مکمل کرنے والے طلبہ کرام کو مبارک باد پیش کی اور انہیں مدنی پھول بیان کرتے ہوئے اپنی دعاؤں سے نوازا۔

قرآن پاک پڑھنے والے طلبہ کرام کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا کہنا تھا کہ جامعۃا لمدینہ بوائز میں ایک رات میں مکمل قرآن پاک پڑھنے والے طلبۂ کرام کی تعداد412، تین دن میں قرآن پاک ختم کرنے والے طلبۂ کرا م کی تعداد 142، روزانہ ایک منزل قرآن پاک پڑھنے والوں کی تعداد 202 جبکہ 4 ہزار 385 طلبہ روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ جامعۃ المدینہ  سکھر میں مفتی اعظم شکارپور مفتی حافظ قاری محمد صدیق قادری حفظہ اللہ نے دورہ فرمایا۔

ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے مفتی صاحب کو خوش آمدید کہا ۔ مفتی صاحب کو جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کا تفصیلی دورہ فرمایا۔ علماء کرام سے ملاقات فرمائی طلباء کرام کی تربیت بھی فرمائی ۔ مفتی صاحب نے دعوت اسلامی کی خدمات کو بہت سراہا۔(رپورٹر: رکن زون عبدالرزاق عطاری)