رکنِ شوریٰ
حاجی اسد عطاری مدنی کا جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم ساھوکی ڈیفنس روڈ محافظ
ٹاؤن لاہور میں بیان
جامعۃ المدینہ
(بوائز) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11 مارچ 2021ء بروز منگل جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم ساھوکی ڈیفنس روڈ محافظ ٹاؤن
لاہور میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس
میں ڈیفنس ،ویلنشاء محافظ ٹاؤن کے رہائشی افراد اور انڈسٹریز کے آنرز نے شرکت کی۔
رکنِ شوریٰ
حاجی اسد عطاری مدنی نے قرآن و حدیث سے مدلل بیان کرتے ہوئے راہ خدا میں خرچ کرنے
کے فضائل اور ملنے والے انعامات کا خصوصاً تذکرہ فرمایا۔ آخر میں شرکا نے تاثرات
دیتے ہوئے کہا کہ آج کے اجتماع سے بہت کچھ
سیکھنے کا موقع ملا ۔ دل بہت خوش ہوا۔
مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرام ہوتے رہنے
چاہئے جس سے ہماری اصلاح کا سلسلہ ہوتا رہے ۔ہم دعوت اسلامی کے بےحد مشکور ہیں
جنہوں نے ہماری اصلاح کا موقع فراہم کیا ۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ مینیجر ) آئی
ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ( بوائز) پاکستان)