مرکزی جامعۃ
المدینہ فیضان مدینہ فیصل آباد میں دورہ حدیث شریف کے طلباء کی الوداعی تقریب
دعوتِ
اسلامی کے تعلیمی شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام 19 مارچ2021ء بروز جمعہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ فیصل
آباد میں دورہ حدیث شریف کے طلباء کی الوداعی تقریب ہوئی جس میں سید ناظم لطیف شاہ
صاحب اور استاذ الحدیث مولانا محمد شہباز عطاری مدنی نے اپنی اصلاح اور آئندہ زندگی
کیسے گزاریں کے موضوع پر گفتگو کی۔ بالخصوص استاذ الحدیث مولانا محمد شہباز عطاری
مدنی صاحب نے امام اہل سنت رحمۃ اللہ علیہ کے دامن سے ہر دم وابستہ رہنے ،اپنے کردار
کو نکھارنے اور آئندہ ہمارا طرزِ زندگی کیا ہونا چاہئے؟ اس موضوع پر مدنی پھول عطا
فرمائے۔
اس تقریب میں
نگران فیصل آباد زون مولانا حافظ عرفان عطاری مدنی ، ناظم اعلیٰ مولانا رانا عثمان
عطاری مدنی، رکنِ مجلس تعلیمی امور و استاذ الحدیث مولانا شہباز ظفر عطاری مدنی
صاحب اور ناظمِ جامعہ مولانا مظہر عباس عطاری مدنی صاحب نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ: فضیل
رضا عطاری طالبعلم درجہ دورہ حدیث و رکن زون مجلس مدنی چینل عام کریں )