گزشتہ دنوں شعبہ جامعۃالمدینہ بوائزدعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان فنانس کوآرڈینیٹر حافظ دلاور عطاری(شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز)نے فنانس کے حوالےسے پاکستان کے تین ریجن(ملتان،حیدر آباداور کراچی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اہم ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا۔

مدنی مشورے میں حافظ دلاور عطاری نے فنانس کا نظام بہتر کرنے ،شعبہ جامعات المدینہ خود کفیل کرنے اور نظام کوبہتر سے بہتر بنانے کے لئے اہم نکات پر کلام کیااور ٹیلی تھون کے اہداف پر بھی گفتگو کا سلسلہ رہا۔

بعد ازاں اہم ذمہ داران سے ملاقات کاسلسلہ رہا جس میں کراچی سے رکنِ شعبہ مولاناسیّد ساجد عطاری مدنی ،ناظمینِ اعلیٰ ،شعبہ جات مدنی عطیات بکس علی عمران عطاری اورگھریلو صدقہ بکس ذمہ داران ،حیدر آباد سے رکنِ شعبہ مولانا شہزاد عطاری مدنی ،شعبہ مدنی عطیات بکس علی عمران عطاری، ناظمین اعلیٰ ، شعبہ جات کے ذمہ داران اور آر جی ایس فنانس، ملتان سے رکنِ شعبہ مولانا احسان عطاری مدنی،ناظمینِ اعلیٰ ، شعبہ جات مدنی عطیات بکس ،گھریلو صدقہ بکس ، بستہ ذمہ داران ، آر جی ایس اور ریجن فنانس کے آر جی ایم شامل تھے۔ (رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ مینیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)