22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ بوائزکے زیرِ اہتمام فیصل آباد میں قائم مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں 15ستمبر2021ءبروزبدھ تمام اراکین زون تعلیمی امور کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں کنز المدارس بورڈ کے نصاب کی روشنی میں جامعات المدینہ کے نصاب میں ترتیب کے حوالے سے اہم نکات پر کلام
کیا گیا۔
اس سلسلے میں نگرانِ شعبہ تعلیمی امور مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی اور نگران شعبہ عربی
تکلم مولانا ابو واصف شاہد عطاری مدنی نے وہاں موجود ذمہ داران سے مشاورت کرتے
ہوئےاساتذۂ کرام کی تربیتی ورکشاپس کے امور پر بھی گفتگو کی۔
اس کے
علاوہ نگرانِ شعبہ نے ذمہ داران کوششماہی امتحان کے حوالے سے اور نظام تعلیم کو مزید
بہتر بنانے کیلئے مدنی پھولوں سے نوازا۔ ( رپوٹ:محمد امیر
حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)