طلبہ میں علمِ دین کا شوق پیدا کرنا دینِ اسلام
کی تبلیغ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہےتاکہ وہ معاشرے کے لوگوں کی اصلاح کر سکے،
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے طلبہ
ٔکرام کا شوق ِ علم دین مرحبا کہ جو
کچھ پڑھتے ہیں اسے یاد بھی رکھتے ہیں ۔
الحمدللہ
عزوجل ان
جامعات کے طلبۂ کرام نے شوقِ علمِ دین میں مختلف دینی کتب کامطالعہ کیا اور زبانی
انہوں یاد کرلیا۔
جامعۃالمدینہ
روات اسلام آباد ریجن کے 6طلبہ ٔکرام نے مکمل خلاصۃ النحو یاد کرلی، جامعۃالمدینہ اقصیٰ مسجد شیراوالہ گیٹ کے درجہ
اولیٰ (ب) کے
5 طلبۂ کرام نے نصاب الصرف کے ششماہی اول کے 30 اسباق مکمل ایک مجلس میں زبانی
سنائے،جامعۃ المدینہ شہتاب گڑھا کے 7 طلبہ ٔ کرام نے صرف ونحو کا پہلا حصہ مکمل
اور اربعین کی 25 حدیثیں متن و سند کے
ساتھ زبانی یاد کرلیں،جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ ساہیوال کے طالبِ علم محمدسمیر نے
خلاصۃ النحو ،نصاب الصرف کے 30 ،30 اسباق ایک ہی مجلس میں زبانی سنانے کی سعادت
حاصل کی، جامعۃ المدینہ فیضانِ اہلبیت ہر ی مسجد لیاری کراچی کے ایک طالب ِعلم نے عرس اعلیٰ حضرت کے
موقع پر کافیہ کا متن زبانی سنانے کی سعادت حاصل کی اسی طرح جامعۃ المدینہ فیضانِ عطار بنگہ حیات کے
طالبِ علم نے ایک ہی نشست میں خلاصہ النحو کے مکمل 30 اسباق زبانی سنانے کی سعادت
حاصل کی ۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ
عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)