22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں قائم درجہ دورۃ الحدیث شریف میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں دورۃ
الحدیث شریف کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔ نگران مجلس جامعۃ المدینہ للبنین محمد ظفر
عطاری مدنی نے عقائد کی مضبوطی، مدنی کاموں میں دلچسپی اور خودداری کے حوالے سے
شرکا کی تربیت کی۔ نگران مجلس نے طلباء کو
اپنے اندر تدریس کا جذبہ اور شوق بیدار
کرنے کا ذہن دیا ۔ اس موقع پرنگران مجلس محمد ظفر عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ جامعۃ
المدینہ کے مدرسین کو اپنے پیر کے سوچ کے مطابق ہونا چاہیئے۔