
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس
جامعۃالمدینہ اورسیز کے نگران نےکینیا
کے شہر نیروبی اور ممباسا کے مرکزی جامعات
المدینہ سمیت مختلف جامعۃ المدینہ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے کارکردگی سے
متعلق معلومات لیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو
سراہااور ادارے کی ترقی کے لئے مزید محنت کرنے کا ذہن بھی دیا نیز اساتذہ اور طلبہ
کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، روزانہ ایک پارہ تلاوت ِقراٰن
کرنے اور پابندِ سنت بننےکی ترغیب دلائی جس پرطلبہ نے عمل کرنے کی نیتیں کیں نیز نیروبی
میں قائم پاکستان ایمبیسی میں ہونے والے
اجتماع میں سنتوں بھرا بیان بھی فرمایا
اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن
دیا۔
اسی
طرح نگرانِ مجلس جامعۃالمدینہ اورسیز نے ممباسا میں مختلف شخصیات کے درمیان مدنی حلقوں میں شرکت کی جس میں آپ نے محبتِ الٰہی
اور عشقِ رسول کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں میں تعاون کرنے کے حوالے سے ترغیب بھی دلائی۔



دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مختلف جامعات
میں طلبہ کے ششماہی امتحانات کا سلسلہ ہوا جس کے نتائج کا بعض شہروں میں اعلان کیا جاچکا ہے۔ پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ موڑ ایمن آباد
گوجرانوالہ زون میں ششماہی امتحانات میں پوزیشن لانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے
سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن زون جامعات المدینہ للبنین
گوجرانوالہ نے طلبۂ کرام کو ششماہی اول
کے رزلٹ پر انعامات سے نوازا۔ (رپورٹ:
محمد شہباز عطاری مدنی، رکن زون جامعات المدینہ للبنین گوجرانوالہ)

مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت 19اکتوبر2019ء کو کشمیر ڈڈیال
میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اور اہلِ علاقہ سمیت کثیرعاشقانِ رسول
نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے ”استقبالِ میلاد“ کے موضوع پر
سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماعات
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،عبد
القادر عطاری مدنی ،مجلس جامعۃ المدینہ )

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 21اکتوبر2019ء کو مجلس جامعۃ المدینہ
کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس
میں کراچی ریجن کے ناظمینِ کرام نے شرکت
کی۔ رکنِ مجلس نے شرکا کی تربیت کی اور 25صفرالمظفر1441ھ بروز جمعرات کو ہونے والے
دستارِ فضیلت اجتماع کی بھر پور تیاری کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی۔(رپورٹ،سید ساجد عطاری،رکنِ مجلس جامعۃ المدینہ کراچی ریجن)

دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃالمدینہ
کے تحت 20اکتوبر2019ء کو جامعۃ المدینہ فیضان
مدینہ فیصل آباد میں اساتذہ و ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں معاون رکنِ شوریٰ
و نگران مجلس اورسیز جامعات المدینہ للبنین و للبنات سمیت نگران زون فیصل آباد نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے شرکا کی تربیت کی اور 25صفرالمظفر1441ھ بروز
جمعرات کو ہونے والے دستار فضیلت اجتماع کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی اور اہداف
طے کئے۔(رپورٹ،
ناظم مرکزی جامعۃالمدینہ فیضان مدینہ فیصل آباد)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت 15 اکتوبر
بروز منگل کو جامعۃ المدینہ فیضان امام اعظم لالہ موسی سیالکوٹ زون اسلام آباد ریجن
میں جامعات المدینہ کے ناظمینِ جامعہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس جامعۃ المدینہ
کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کو مدنی
نکات بیان کئے اور انہیں اپنے جامعات المدینہ میں مدنی کاموں کو فروغ دینے
کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 15اکتوبر2019ء کو فیصل آباد
کے ڈویژن مدینہ ٹاؤن میں واقع جامع مسجد بہار مدینہ میں ڈویژن مشاورت اور علاقہ
مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں نگرانِ فیصل آباد زون نے شرکا کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ان کی تربیت کی اور اپنے اپنے علاقوں میں مدنی
کاموں کو مزید بڑھا نے اور پختہ کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ،محمد عثمان شفیق مدنی ،نگران مدینہ ٹاؤن ڈویژن
مشاورت)

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مرکزی جامعۃ
المدینہ کے درجہ دورۃالحدیث شریف میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں درجہ دورۃالحدیث
شریف کے طلبائے کرام نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنّتوں
بھرا بیان کیا اور امامت کے حوالے سے طلبہ کی تربیت فرمائی۔(محمد عرفان عطاری، ذمہ دار شعبہ تخصصات جامعات المدینہ للبنین)

14اکتوبر
2019ءکو مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت سوہارہ
ڈسکہ میں سحری اجتماع ہواجس میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام اور
دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔نگرانِ کابینہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا ۔اجتماع کے اختتام
پرشرکانے مدنی انعام پر عمل کرتے ہوئے پیر شریف کا روزہ بھی رکھا۔(محمدعثمان عطاری، مجلس لنگر رضویہ)

14اکتوبر 2019ءکو دعوت ا سلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت سوہارہ ڈسکہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی ۔نگرانِ کابینہ نے سنّتوں
بھرا بیان کیا اور طلبائے کرام کو مدرسۃ
المدینہ بالغان پڑھانے اور ہفتہ واراجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔