گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃالمدینہ اورسیز کے نگران نےکینیا کے شہر نیروبی اور ممباسا کے مرکزی جامعات المدینہ سمیت مختلف جامعۃ المدینہ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے کارکردگی سے متعلق معلومات لیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہااور ادارے کی ترقی کے لئے مزید محنت کرنے کا ذہن بھی دیا نیز اساتذہ اور طلبہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، روزانہ ایک پارہ تلاوت ِقراٰن کرنے اور پابندِ سنت بننےکی ترغیب دلائی جس پرطلبہ نے عمل کرنے کی نیتیں کیں نیز نیروبی میں قائم پاکستان ایمبیسی میں ہونے والے اجتماع میں سنتوں بھرا بیان بھی فرمایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔

اسی طرح نگرانِ مجلس جامعۃالمدینہ اورسیز نے ممباسا میں مختلف شخصیات کے درمیان مدنی حلقوں میں شرکت کی جس میں آپ نے محبتِ الٰہی اور عشقِ رسول کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کے حوالے سے ترغیب بھی دلائی۔